وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اعجاز ملاح کو گرفتار کر لیا ہے، جسے بھارتی خفیہ ایجنسی نے اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا تھا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عطا تارڑ نے بتایا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت کی تھی، جس پر پاکستانی سکیورٹی اداروں نے فوری نگرانی شروع کر دی۔ اعجاز ملاح کو بھارت جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت پاکستان کی معرکہ حق میں کامیابی اور سفارتی کامیابیوں سے پریشان ہے اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد جھوٹی مہمات شروع کر دی ہیں
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈا آپریشن ایکسپوز ہو گیا ہے، اور پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس کی ویڈیو سب سے پہلے بھارتی چینلز پر چلائی گئی۔
دوسری جانب اعجاز ملاح نے اعتراف کیا کہ بھارتی ایجنسیوں نے اسے سمندر سے گرفتار کیا اور دھمکی دی کہ اگر وہ ان کے لیے کام نہ کرے تو جیل میں رہنا پڑے گا۔
یہ واقعہ پاکستان کی سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی اور ملکی دفاع میں مہارت کی واضح مثال ہے۔





