قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جیسمین پالینی نے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔
سارہ ایرانی اور جیسمین پالینی پر مشتمل اطالوی جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رانڈ میں روس کی حریف کھلاڑی الیگزینڈرا الیگزینڈرونا پانوا اور ان کی ہنگری کی جوڑی دار فینی سٹولرکو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور1-6 سے ہرایا۔
واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔