دسمبر2024 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 7.68فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر 2024ء تک کی مدت میں پی ایس او کو 11.17 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کمپنی کو 3.339 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 162.5 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2023 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 150.9 ارب روپے رہا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا
اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 11.6 ارب روپے یعنی 7.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
پہلی ششماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 23.8 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 16.5 روپے تھی۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پی ایس او کو 7.20 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدنی 15.4 روپے ریکارڈ کی گئی۔