شاہ محمود اور یاسمین راشد دونوں رہنما بیماری کے باوجود پی ٹی آئی کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، بیرسٹر سیف

شاہ محمود اور یاسمین راشد دونوں رہنما بیماری کے باوجود پی ٹی آئی کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، بیرسٹر سیف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کے قیمتی اثاثے ہیں۔ دونوں رہنما بزرگ اور بیمار ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے ان کے خلاف جاری فسطائیت ختم نہیں ہوئی۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بیماری کے باوجود دونوں رہنما پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایک دن شہباز شریف اور مریم نواز کو اس فسطائیت کا جواب دینا ہوگا۔

Scroll to Top