ایزی پیسہ نے 9 ماہ میں کتنا منافع کمایا؟جان کر حیران رہ جائیں گے

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی۔

جس کے مطابق بینک نے ٹیکس سے قبل 5.65 ارب روپے منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3.88 ارب روپے کے مقابلے میں 45.60 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاندار منافع کا بنیادی سبب ڈپازٹس میں نمایاں اضافہ، ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز سے فیس آمدن اور مؤثر اخراجاتی نظم ہے۔

نیٹ مارک اپ آمدن میں 8.46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ڈیجیٹل قرضوں اور کم لاگت ڈپازٹس میں مسلسل اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

اسی طرح نان مارک اپ آمدن میں 44.62 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس کی بڑی وجہ آن لائن ٹرانزیکشنز، بنڈل پروڈکٹس، ڈسبرسمنٹ و کلیکشن کمیشن اور انشورنس پروڈکٹس سے حاصل ہونے والی آمدن ہے۔

آپریٹنگ اخراجات میں 5.92 فیصد معمولی اضافہ ہوا، تاہم ٹیکنالوجی، ٹیلنٹ اور کسٹمر ایکوزیشن میں سرمایہ کاری جاری رہی۔ اس دوران کاسٹ ٹو انکم ریشو بہتر ہو کر 69.91 فیصد پر آ گئی، جو گزشتہ سال 80.31 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا سمیت ملک میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

بینک کے کسٹمر ڈپازٹس 109.6 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو ستمبر 2024 کے مقابلے میں 61.88 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں، جبکہ کل قرضہ جات 26.14 ارب روپے اور لون ٹو ڈپازٹ ریشو 21.54 فیصد رہا۔

مزید برآں بینک کی کل ایکویٹی 18.35 ارب روپے اور سرمایہ جاتی کفایت کا تناسب (CAR) 23.16 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو مقررہ معیار سے کافی زیادہ ہے۔

Scroll to Top