سابق وزیراعلیٰ صوبے کو دہشت گردی اور کرپشن کا تحفہ دیکر گئے، فیصل کریم کنڈی

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ صوبے کو دہشت گردی اور کرپشن کا تحفہ دے کر گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے بڑے چیلنجز اور مسائل چھوڑے ہیں، تاہم موجودہ حکومت کو اصلاحات کے لیے وقت دینا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کے وعدے کی یقین دہانی کرائی ہے، اور امید ہے کہ جلد اس پر عملدرآمد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وہ صوبے اور وفاق کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ گورنر کا عہدہ کسی جائیداد کی طرح نہیں بلکہ پارٹی کی امانت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب جلد ابراہیمی معاہدے کا حصہ بنے گا، ہم حل نکال لیں گے، ٹرمپ

گورنر نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کی بہتری اور ترقی کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ خیبرپختونخوا میں امن، استحکام اور خوشحالی ممکن ہو سکے۔

Scroll to Top