سی سی پی او پشاورمیاں سعید نے کہا ہے کہ پولیس میں کرپٹ اور بدعنوان اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے
ضلع خیبر میں منشیات سمگلنگ، کرپشن اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث 14 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل اہلکاروں کو فوری طور پر پولیس لائنز ضلع خیبر میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
پشاور پولیس کے مطابق ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے والے 4 ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی پی او ضلع خیبر کو ایکسپلینیشن کال کے ذریعے 7 دن کے اندر تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سی سی پی او پشاورمیاں سعید نے کہا ہے کہ پولیس میں کرپٹ اور بدعنوان اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں، اور پولیس فورس میں صرف ایماندار، فرض شناس افسران اور اہلکار ہی رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد پولیس میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کی کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔





