سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ آج کتنے کا ہوگیا؟جانئے

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی تولہ آج کتنے کا ہوگیا؟جانئے

سونے کی قیمتوں میں آج واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ اب 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے پر آگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,001 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ایک اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کم ہوکر 3,980 ڈالر ہوگئی ہے۔

مالی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ملکی زرمبادلہ کی صورتحال کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں یہ کمی واقع ہوئی ہے، جس کا اثر سرمایہ کاروں اور جواہرات کی مارکیٹ پر پڑ سکتا ہے۔

Scroll to Top