سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا ۔امیر حیدر ہوتی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کام بالکل نہیں چلے گا ، علی امین واحد وزیراعلیٰ جو اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہیں تقریب سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ صوبے کو محروم رکھنے کیلئے ہمیں نکالا گیا ، اسمبلی سے نکالا گیا لیکن میدان سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا۔
