سوات : 8سالہ بچے کے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار

شہزاد نوید

سوات کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں 8سالہ بچے کےمبینہ ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی پی او سوات محمد عمر کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد اور ان کے ٹیم کی کارروائی کی۔

پولیس نے 8 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکیا ہے جس کی شناخت جواد علی ولد گل رحمان ساکن اوڈیگرام تھانہ رحیم آباد سے ہوئی ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزم نے معصوم 8 سالہ بچے کو مسجد میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سوات،مینگورہ شہرسمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، ہرسوں سفیدی چھاگئی

مینگورہ شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا، جبکہ ہر طرف سفیدی چھا جانے سے وادی کا حسن مزید نکھر آیا۔

بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے، تاہم ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس پر کسانوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے اور الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، مسلسل بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top