پشاور: مضر صحت مٹھائی بنانے والی فیکٹری سیل، مالک گرفتار

پشاور: ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے افغان کالونی میں ایک گھر کے اندر چلنے والی مضر صحت مٹھائی بنانے والی فیکٹری سیل کر دی اور فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیکٹری میں بننے والی مٹھائی میں اسکن لوشن استعمال کیا جا رہا تھا تاکہ مٹھائی کا رنگ بڑھایا جا سکے۔

مزید برآں فیکٹری میں صفائی کی صورتحال انتہائی ناقص تھی، جو عوامی صحت کے لیے خطرہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈینگی بخار کی علامات اور فوری احتیاطی تدابیر

انتظامیہ نے کہا کہ گرفتار مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

عوام نے ضلعی انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور اس اقدام کو عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔

Scroll to Top