امریکہ کے ریاست کینٹکی کے لوئی ول ائیرپورٹ کے قریب ایک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ طیارے کی اڑان کے فوراً بعد پیش آیا۔
حادثے کے بعد متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر دھواں اٹھا۔
گرنے والا طیارہ ہونولول کے ڈینیئل کےانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : برفباری کی نئی لہر سے سردی کی شدت میں اضافہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا، جس کی وجہ سے آگ مزید شدت اختیار کر گئی۔
حادثے کے مقام پر آگ بجھانے اور ریسکیو کے کام جاری ہیں، جبکہ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔





