آئی سی سی کا بڑا ایکشن، معروف پاکستانی فاسٹ بالر 2میچز کیلئے معطل

آئی سی سی (ICC) نے ایشیا کپ 2025 کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کو سزائیں سنا دی ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف کو دو ون ڈے میچز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے جبکہ انہیں میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور 2 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیے گئے ہیں۔

اسی طرح بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور 2 ڈی میرٹ پوائنٹ دیے گئے ہیں۔

پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

حارث رؤف کی دو میچز کی پابندی کی وجہ سے وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ کے دوران حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے 0-6 اشارے اور اپنی سیلبریشن اسٹائل کے معاملے پر میچ ریفری کو لاجواب کر دیا تھا۔

حارث رؤف نے میچ ریفری سے 0-6 کے اشارے کا مطلب پوچھا اور وضاحت دی کہ وہ صرف شائقین کی طرف اشارہ کر رہے تھے، کوئی خاص مطلب نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی عالمی قوانین کے منافی ہے، صدر مملکت

صاحبزادہ فرحان نے بھی کہا کہ چونکہ وہ پٹھان ہیں، ہر خوشی میں گن سیلبریشن کی جاتی ہے، اور انہوں نے سابقہ کرکٹرز جیسے دھونی اور کوہلی کے عمل کی مثال دی۔

تاہم میچ ریفری نے بتایا کہ بھارتی بورڈ کو ان اقدامات پر اعتراض ہے، جس کے باعث سزائیں عائد کی گئی ہیں۔

Scroll to Top