مینا خان آفریدی نے رنگ روڈ پشاور مسنگ لنک کا معائنہ، کام کی بروقت تکمیل کی ہدایت

مینا خان آفریدی نے رنگ روڈ پشاور مسنگ لنک کا معائنہ، کام کی بروقت تکمیل کی ہدایت

وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے رنگ روڈ پشاور کے مسنگ لنک کی تعمیراتی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے شاہ فہد نے وزیر بلدیات کو منصوبے کی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کام کو مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو اس منصوبے کے فوائد جلد سے جلد میسر آئیں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ رنگ روڈ پشاور کا مسنگ لنک منصوبہ شہر کی ٹریفک روانی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے نہایت اہم ہے اور حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں۔

Scroll to Top