مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی خان پشاور موٹر وے کیلئے فنڈ زمختص کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔ جبکہ اس سلسلے میں اراضی خریداری کیلئے فنڈز رکھے جائینگے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کے پی حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں ڈیرہ پشاور موٹر وے کیلئے فنڈ ز مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ابتدائی طورپر اراضی خریداری کیلئے فنڈز رکھے جائینگے جبکہ منصوبے کو شروع کرنے کیلئے مختلف تجاویز بھی زیر غور ہیں ۔مشیر خزانہ نے اس بارے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے ایکس سپیں میں بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے پشاور تک موٹر وے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے ۔ جبکہ اس منصوبے کو شروع کرنے کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت بھی جائزہ لیاجارہاہے۔منصوبے کیلئے بین الاقوامی امدادی اداروں کیساتھ رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کو شروع کرنے کیلئے صوبائی حکومت اپنے وسائل سے فنڈ خرچ کریگی ، جس سے ترقیاتی اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا پشاور اور ڈیرہ دونوں مقامات پر اراضی خریداری کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈز مختص کرینگے جس سے موٹروے پر جلد کام شروع کرینگے ۔
