پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج، پاکستان سیریز میں 1-0 کی برتری کے ساتھ میدان میں اترے گا

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ آج فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔ پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنائے، جس میں کوئنٹن ڈی کاک 63 اور پریٹوریئس 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان میتھیو نے 42 اور بوش نے 41 رنز بنائے۔ ٹونی ڈی زورزی 18 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ صائم ایوب نے دو اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان نے 49.4 اوورز میں 264 رنز بنا کر کامیابی حاصل کی۔ سلمان آغا نے 62 اور محمد رضوان نے 55 رنز بنائے، فخر زمان 45 اور صائم ایوب 39 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم 7 رنز ہی بنا سکے جبکہ حسین طلعت نے 22 اور حسن نواز 1 رن پر وکٹ گنوا دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی اور دونوین فریرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرا میچ پاکستان کے لیے نہ صرف سیریز میں برتری بڑھانے بلکہ کھیل میں تسلسل قائم رکھنے کا اہم موقع ہے۔ شائقین کرکٹ آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم کی مضبوط کارکردگی دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

Scroll to Top