پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےکم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

یہ گائیڈ لائنز سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) کی رہنمائی میں تیارکئے گئے ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق یہ اقدام سرمایہ کاروں میں آگاہی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کا مقصد نئی نسل میں بچت اور سرمایہ کاری کا رجحان پیدا کرنا، کم عمر افراد کو کیپٹل مارکیٹ میں جلد شامل کرنا، مالی نظم و ضبط سکھانا اور باقاعدہ سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

گائیڈ لائنز میں سرپرست یا عدالت کی جانب سے مقرر کردہ نگراں کے ذریعے کم عمر افراد کے اکاؤنٹس کھولنے اور چلانے کے طریقہ کار، ضوابط اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔ اس نظام میں آسان رسائی کے ساتھ ساتھ قواعد کی پابندی اور سرمایہ کی حفاظت بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سینیارٹی لسٹوں میں تاخیر:پراونشل پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی احتجاج کی دھمکی

گائیڈ لائنز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب اکاؤنٹ ہولڈر 18 سال کا ہو جائے گا، تو اکاؤنٹ کو خودکار طور پر عام ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا، جس میں سرمایہ کی منتقلی اور اس پر ٹیکس کے اثرات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی کا بڑا اقدام، گورنر کو خیبرپختونخوا ہاؤس میں واپسی کی اجازت دیدی

یہ اقدامات نوجوان سرمایہ کاروں کی شمولیت بڑھانے اور مالی طور پر باشعور نئی نسل تیار کرنے میں اہم قدم ہیں۔ تفصیلی رہنما اصول پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

Scroll to Top