چینی کار ساز کمپنی GUGO نے پاکستان میں اپنی الیکٹرک گاڑیوں کی رینج میں توسیع کرتے ہوئے دو نئے ماڈلز متعارف کرائے ہیں۔ GIGI کے بعد کمپنی نے اب AION UT ہیچ بیک اور AION V SUV پیش کر دی ہیں۔
AION UT دو مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے: UT4 جو بیس ماڈل ہے، اور UT5 جو ٹاپ ویریئنٹ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح، AION V بھی V5 اور V6 ماڈلز میں دستیاب ہے، جہاں V5 بیس اور V6 اعلیٰ خصوصیات کے حامل ماڈل کے طور پر دستیاب ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ دونوں گاڑیاں GUGO کی پاکستان میں الیکٹرک لائن اپ میں اہم اضافہ ہیں اور جدید بیٹری، طویل رینج، اور جدید حفاظتی خصوصیات سے لیس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس کے حوالے سے عوام کے لیے بڑی خوشخبری
AION UT کے ماڈلز کی قیمتیں UT4 کے لیے 69 لاکھ 90 ہزار روپے اور UT5 کے لیے 84 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہیں۔ بکنگ UT4 کے لیے 9 لاکھ 90 ہزار اور UT5 کے لیے 19 لاکھ 90 ہزار روپے سے ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چنگان کا اوشان ایکس 7 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
AION V SUV کی قیمت V5 کے لیے ایک کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار اور V6 کے لیے ایک کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار روپے ہے، اور دونوں گاڑیوں کی بکنگ 19 لاکھ 90 ہزار روپے سے کی جا سکتی ہے۔
AION UT کی خصوصیات میں 60 کلوواٹ آور LPE لیتھیم پولیمر الیکٹرولائٹ بیٹری شامل ہے جو ایک چارج میں تقریباً 425 کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہونڈا کی پہلی فل سائز الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف
اس کے علاوہ گاڑی میں 14.6 انچ کی ٹچ اسکرین، 6 اسپیکرز، پینورامک سن روف، 17 انچ کے ایلومینیم الائے رمز، اور 6 ایئر بیگز بھی دیے گئے ہیں۔ بیٹری کو 24 منٹ میں 30 سے 80 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔





