ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کامیاب کارروائی، 14 مغوی بحفاظت بازیاب

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔

یہ کارروائی سیدووالی علاقے میں مزدوروں کے اغوا کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران پولیس اور اغوا کاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر کمان ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور تمام 14 مغویوں کو محفوظ حالت میں بازیاب کرایا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت چوکس ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صرف شہرت کے لیے متنازع بیانات دے رہے ہیں، عطاء تارڑ

انہوں نے ایس پی پہاڑپور، ایس پی سی ٹی ڈی، ڈی ایس پیز اور دیگر پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے واضح ہو گیا کہ قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا اور ملزمان کو کسی بھی قسم کی نرمی سے استثنا نہیں دیا جائے گا۔

Scroll to Top