پیپل منڈی میں دکانوں کا معائنہ ،مضر صحت لولی پپ بیچنے پر متعدد دکاندار گرفتار

پیپل منڈی میں دکانوں کا معائنہ ،مضر صحت لولی پپ بیچنے پر متعدد دکاندار گرفتار

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشاور کے گنجان آباد بازار پیپل منڈی میں دکانوں کا معائنہ کیاگیا ، اس دوران مضر صحت لولی پپ بیچنے پر بیشتر دکاندار گرفتار کرلئے گئے ۔ڈی سی پشاور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پشاور نے پیپل منڈی میں دکانوں کا معائنہ کیا ، مضر صحت لولی پپ کی فروخت پر کارروائی عمل میں لائی گئی ڈی سی پشاور نے مزید میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران بیشتر دکاندار گرفتار کرلئے گئے ، جبکہ تمام مضر صحت اشیاسرکاری تحویل میں لے لی گئیں ، صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کی ۔

Scroll to Top