صرف کھانسی نہیں ،ماہرین نے پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک حیران کن علامت ظاہر کر دی

پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی علامات صرف سانس لینے میں دشواری، کھانسی یا سینے کے درد تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ یہ جسم کے دیگر حصوں، خاص طور پر ٹانگوں اور پیروں میں بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق اگر کسی شخص کو ٹانگوں یا پیروں میں سوجن، درد، رنگت میں تبدیلی، جھنجھناہٹ یا پٹھوں کی کمزوری جیسی علامات محسوس ہوں تو یہ پھیپھڑوں کے کینسر کے ابتدائی اشارے ہوسکتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹانگوں یا پیروں میں سوجن اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب جسم کے ٹشوز میں مائع جمع ہونے لگتا ہے، جو خون کی شریانوں یا لمفی نظام کے متاثر ہونے کی علامت ہو سکتا ہے۔

اسی طرح ایک ٹانگ میں مستقل درد، گرمی یا سرخی محسوس ہونا خون کے جمنے (بلڈ کلاٹ) کی نشاندہی کرتا ہے، جو پھیپھڑوں کے کینسر کے مریضوں میں عام طور پر دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جلد کی رنگت میں تبدیلی، جیسے پیلاہٹ، نیلاہٹ یا سرخی، خون میں آکسیجن کی کمی یا خون کی روانی میں رکاوٹ کا اشارہ ہوسکتی ہے۔

بعض مریضوں میں کیموتھراپی کے دوران یا بعد میں جھنجھناہٹ، جلن یا چلنے میں دشواری جیسے اثرات بھی سامنے آتے ہیں، جو اعصابی نظام پر علاج کے اثرات کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کے خلاف کامیابی کا کریڈٹ فیلڈ مارشل اور پاک فوج کو جاتا ہے، مریم نواز

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بعض کیسز میں پیروں یا ٹخنوں کے ناخنوں کی ساخت میں تبدیلی بھی دیکھی گئی ہے، جو خون میں آکسیجن کی طویل کمی یا پھیپھڑوں کی دائمی بیماریوں سے منسلک ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی شخص کو ٹانگوں یا پیروں میں سوجن، درد یا رنگت میں غیر معمولی تبدیلی مستقل محسوس ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے، کیونکہ بروقت تشخیص سے نہ صرف علاج کے امکانات بہتر ہوتے ہیں بلکہ زندگی بچانے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

Scroll to Top