ہانگ کانگ سکسز، پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر، بھارت دو رنز سے فاتح قرار

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا۔

میچ کے اختتام کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا جس میں بھارت کو محض دو رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

محمد عباس کی قیادت میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے مقررہ چھ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔

قومی باؤلر محمد شہزاد نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے بھی تیز آغاز کیا اور تین اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز جوڑ لیے تاہم اسی دوران بارش نے میچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

موسم بہتر نہ ہونے کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے مطابق بھارت کو دو رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔

Scroll to Top