وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے اپنی جان کی قربانیاں دینے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید اور دیگر تین شہداء کی دوسری برسی پوری قوم کی جانب سے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کے عزم رکھنے والے مجاہد تھے جنہوں نے دہشتگردوں کے خلاف وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔
اسی آپریشن میں نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقدیر شہید بھی جام شہادت نوش کر گئے۔
وادی تیراہ میں شہداء نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جان کی قربانیاں دیں اور آخر تک مادر وطن کے دفاع کے لیے لڑتے رہے۔
وفاقی اور صوبائی سطح پر شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یاد رہے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔
دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور 3 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ و کیچ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر
43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کا تعلق اسلام آباد سے ہے جبکہ 31 سالہ نائیک خوشدل خان لکی مروت، 27 سالہ نائیک رفیق خان چارسدہ اور 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر مری کے رہائشی تھے۔





