پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی ون ڈے سیریز آج آخری میچ کے ساتھ فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔
دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ ہفتے کو فیصل آباد کے تاریخی اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔
پاکستان نے اقبال سٹیڈیم میں اب تک 18 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں جن میں سے 14 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میں شکست ہوئی، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے یہاں 7 میچز کھیلے جن میں سے 3 میں فتح اور 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آج ہونے والے آخری میچ میں دونوں ٹیمیں سیریز کا فاتح بننے کے لیے میدان میں اتریں گی، شائقین کرکٹ اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیموں کی فارم، حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی فاتح کے تعین میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست
آئی سی سی کی طرف سے دو میچز کی پابندی ختم ہونے کے بعد پیسر حارث رؤف سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے جو پاکستان کی جیت کے امکانات کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔





