پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار کاروبار میں مندی رہی، ہندرڈ انڈیکس 2039 پوائنٹس گھٹ گیا ہے۔
پاکستان سٹاک یکسچینج میں ہفتہ وار کاروبار کے دوران مندی کا رجحان رہا جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 161,631 سے کم ہو کر 159,592 پوائنٹس پر بند ہوا،ہفتے بھر میں 2039 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ نے اس دوران دو نفسیاتی حدیں کھو دی ہیں اور ہفتے کے پانچ روزہ کاروبار میں تین دن مندی اور دو دن تیزی کا رجحان رہا۔
ہنڈرڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 163,935 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 158,252 پوائنٹس رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ منافع کے حصول کے لیے حصص کی فروخت نے مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا۔
اس دوران 980 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 1201 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 274 ارب روپے کی کمی ہوئی اور ہفتے کے اختتام پر یہ 18,286 ارب روپے تک گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی انسدادِ منشیات میں کامیاب کارروائیوں پر اقوام متحدہ کا اعتراف
پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 50.02 فیصد حصص کی قیمتیں کم ہوئیں جس سے مندی کی صورتحال واضح ہوئی۔





