ہاکی سیریز کےلیے قومی ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی

قومی ہاکی ٹیم تین میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہاکی سیریز 13 سے 16 نومبر تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ فاتح ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ بنانے کی حقدار بن جائے گی۔

دورۂ بنگلہ دیش کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جو لاہور سے ڈھاکہ پہنچ چکا ہے، ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کے سپرد کی گئی ہے۔

ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفر علی، رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد، عبدالرحمن، رانا محمد ولید، احمد ندیم اور جنید منظور شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہانگ کانگ سکسز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ٹیم نے دورے سے قبل لاہور میں خصوصی تربیتی کیمپ میں حصہ لیا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور پنالٹی کارنر تکنیک پر خصوصی توجہ دی گئی۔

Scroll to Top