عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا دوبارہ سستا ہوگیا

تین دن بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے پر آگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 514 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے میں فروخت ہوا۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 18 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 94 روپے رہی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے ساتھ 4001 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز پاکستان میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تھا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت فی اونس سونا 4007 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہا، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نمایاں رہے۔

24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

یہ بھی پڑھیں : افواج پاکستان نے 4 دن میں بھارت کو شکست فاش دی، وزیراعظم

چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 5 ہزار 112 روپے اور فی 10 گرام چاندی 4 ہزار 382 روپے کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔

اس سے قبل جمعرات کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو دن کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف ایک آئینی عہدہ ہے جس کی مدت پانچ سال ہے، وزیر قانون

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 122 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے کا ہوگیا۔

Scroll to Top