پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلی مرتبہ ہوم گراؤنڈ پرون ڈے سیریز میں شکست دیدی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔

فیصل آباد میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 144 رنز کے ہدف کو محض 25.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

صائم ایوب نے 70 گیندوں پر 77 رنز بنائے، جن میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، اس کے بعد وہ آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان بغیر رنز بنائے آؤٹ ہو گئے، جبکہ بابر اعظم صرف 32 گیندوں پر 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے نندرے برگر اور بجورن فرچیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف ایک آئینی عہدہ ہے جس کی مدت پانچ سال ہے، وزیر قانون

جنوبی افریقہ کی ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف ملا۔

کوئنٹن ڈی کاک 53 اور پریٹوریئس 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان میتھیو بریٹز 16 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ پیٹر نے 16 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی جماعتیں اور علمائے کرام جرگہ سسٹم کے ذریعے امن کے قیام میں کردار ادا کریں،سراج الحق

پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے کیریئر کی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ شاہین آفریدی، محمد نواز اور سلمان علی آغا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فیصل آباد کرکٹ گراؤنڈ پرمجموعی طور پر 18 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 14 اور جنوبی افریقہ نے 7 میچز کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں : 27ویں آئینی ترمیم قومی سلامتی کے لیے اہم قدم ہے،ثمر ہارون بلور

پاکستان نے یہاں 14 میچز میں سے 10 جیتے اور 4 ہارے جبکہ جنوبی افریقہ نے یہاں 7 میں سے 3 جیتے اور 4 میں شکست کا سامنا کیا۔

Scroll to Top