پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے مساجد کی صورت میں مقدس تحفہ پیش کیا

وانا: پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے مقدس تحفہ پیش کیا ہے اور متعدد مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے منصوبے مکمل کیے ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں سپن مسجد جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے تعمیر کی گئی۔

مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔

امام مسجد نے بتایا کہ یہاں دور دراز علاقوں کے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں، جبکہ مقامی عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج نے سابقہ فاٹا میں بھی متعدد مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی، جن میں ضلع باجوڑ کی مسجد سلیمان خیل اور مسجد اعراب کی بحالی بھی شامل ہے۔

یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبہ کی درخواست پر جامع مسجد فاروقِ اعظم کی تعمیر اور تزئین و آرائش بھی کی گئی، اور شمالی و جنوبی وزیرستان کے میر علی، سراروغہ، لدھا اور مکین میں متعدد مساجد کی بحالی کے منصوبے مکمل کیے گئے۔

ان منصوبوں کے ذریعے نہ صرف عبادت کی سہولیات بہتر ہوئی ہیں بلکہ عوام اور پاک فوج کے درمیان بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو بھی فروغ ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیمبرین پٹرول 2025، پاک فوج کی شاندار کارکردگی، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

پاکستان آرمی کی ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر منعقد ہونے والی دنیا کی مشکل ترین فوجی مشق کیمبرین پٹرول 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

یہ کامیابی نہ صرف فوج بلکہ پوری قوم کے لیے باعث فخر قرار دی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیمبرین پٹرول مقابلہ برطانیہ کے علاقے ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک منعقد ہوا۔

اس مشق کو عالمی سطح پر سب سے سخت اور چیلنجنگ فوجی مشقوں میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں فوجی ٹیموں کو حقیقی جنگی حالات میں کارکردگی دکھانے کا موقع ملتا ہے۔

Scroll to Top