پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل ہو گئے ہیں، آئینی ترمیم کے ووٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو شدید عدالت کے باعث ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث سینیٹر عرفان صدیقی آئینی ترمیم کے حوالے سے ہونے والے اہم ووٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے جس کا سیاسی حلقوں میں اثر پڑنے کا امکان ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے قومی اسمبلی میں پارٹی کی جانب سے متعدد اہم مواقع پر فعال کردار ادا کیا ہے اور ان کی غیر موجودگی آئینی ترمیم کے ووٹنگ عمل پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کا بنیادی مسودہ منظور کر لیا ہے اور رپورٹ آج ایوان میں پیش کی جائے گی۔ کمیٹی نے تمام 49 ترامیم کی شق وار منظوری بھی دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈنر ختم، اب بریک فاسٹ کی باری، وزیراعظم نے اتحادیوں کو ناشتے پر بلا لیا
اسی سلسلے میں وزیراعظم نے آج صبح سینیٹ میں حزب اقتدار کے ارکان کو ناشتے پر مدعو کیا، جبکہ اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے لیے ناشتہ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کیا جائے گا۔





