نیویارک ، پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما بھی دنگ رہ گئے

نیویارک ، پاکستانی بزنس مین کا شوکت خانم کو ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان، شعیب اختر اور ریما بھی دنگ رہ گئے

نیویارک میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے منعقدہ فنڈ ریزنگ تقریب میں ایک پاکستانی بزنس مین نے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا، جس پر پروگرام کے میزبان کرکٹر شعیب اختر اور اداکارہ ریما حیران رہ گئے۔ چند لمحوں کی خاموشی کے بعد شعیب اختر نے تصدیق کی، ’’کیا آپ واقعی دے رہے ہیں؟‘‘جس پر مقصود ملک نے جواب دیا، ’’جی بالکل، میں دے رہا ہوں۔‘‘

تفصیلات کے مطابق، یہ فنڈ ریزنگ تقریب شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے نیویارک میں منعقد کی گئی تھی۔ مقصود ملک، جو ایک بڑی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں، نے اپنے اعلان کے دوران بتایا کہ ان کے بعض قریبی عزیز کینسر کے مرض میں انتقال کر چکے ہیں جبکہ ان کے والد بھی جگر کے کینسر کا شکار تھے، اس لیے وہ اس بیماری کے درد اور مشکلات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

شعیب اختر اور ریما سمیت تقریب میں شریک دیگر افراد نے مقصود ملک کی اس عظیم خدمت کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مقصود ملک کے اس اقدام سے نہ صرف شوکت خانم ہسپتال کے لیے مالی مدد فراہم ہوئی بلکہ پاکستانی کمیونٹی میں بھی ایک مثبت پیغام گیا کہ انسانیت کی خدمت میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستانی نژاد افراد دنیا بھر میں اپنی سماجی ذمہ داریوں اور خیرات کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

Scroll to Top