کاشف الدین سید
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی طالبات اور یتیم بچوں کے لیے مفت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے 4 ارب 50 کروڑ روپے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے فرنٹیئر ویمن کالج میں انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کا اجرا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟جانئے
اس کارڈ کے ذریعے تقریباً 55 ہزار طالبات انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم حاصل کریں گی، پروگرام کے تحت صوبے کے 120 کالجوں کی طالبات کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے اس موقع پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے یتیم طلبہ کو بھی مفت اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تعلیم یافتہ خواتین ایک مضبوط، خوشحال اور باشعور معاشرے کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خواتین کو ہر شعبے میں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے، اور آئندہ بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے لیے مزید وسائل مختص کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی 27ویں ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں، مولانا فضل الرحمان
انہوں نے انصاف ایجوکیشن کارڈ کو صنفی مساوات کی علامت قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یہ کارڈ خواتین میں امید، خوداعتمادی اور وقار پیدا کرنے کا ذریعہ ہے، اور خیبر پختونخوا صوبے کو خواتین کی اعلیٰ تعلیم میں ماڈل بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مزید براں، سہیل آفریدی نے بیچلر اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے آغاز کی ہدایت بھی دی، تاکہ تعلیم یافتہ خواتین عملی تجربہ حاصل کر سکیں۔





