الف خان
صوابی کے علاقے مانیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 40 سالہ نادر خان، ان کی 35 سالہ اہلیہ اور دو سالہ بیٹا محمد حنظلہ شامل ہیں، جب کہ پانچ سالہ بیٹی دعا نور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولین سسرال سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمی بچی کو ڈی ایچ کیو اسپتال صوابی منتقل کر دیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صوابی: ضلعی انتظامیہ کا ایکشن، سرکاری اراضی پر قائم دکانیں گرا دی گئیں
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں تجاوزات اور سرکاری زمین پر ناجائز تعمیرات کیخلاف کارروائی کی گئی، جس میں قائم غیر قانونی دکانیں گرا کر زمین واگزار کرا لی گئی۔
واقعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے، ضلعی انتظامیہ نے صوابی کے علاقے جگناتھ (جلسئی میرہ) میں غیر قانونی تجاوزات اور سرکاری زمین پر ناجائز تعمیرات کیخلاف مؤثر اور بھرپور کارروائی کی۔
اس کارروائی کے دوران انتظامیہ نے متعدد غیرقانونی کمرشل تعمیرات (دکانیں وغیرہ) کو مسمار کرتے ہوئے سرکاری زمین واگزار کرا لی،
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ تجاوزات کے خلاف ایسی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی، اور کسی کو بھی سرکاری زمین پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔





