اسلام آباد: صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق سردار رمیش سنگھ اروڑا نے واضح کیا ہے کہ بھارتی میڈیا نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی، اور بھارت ہمیشہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا پھیلاتا رہتا ہے۔
بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر حضوری باغ شاہی قلعہ میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس تقریب میں سردار رمیش سنگھ اروڑا مہمان خصوصی تھے، جبکہ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان اور ایم پی اے شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 7 مئی سے کرتارپور راہداری بند کرنے کے باوجود سکھ یاتری پاکستان پہنچے، جو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستان ہمیشہ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایک میچ خراب ہو تو سب یاد رہ جاتا ہے، اچھے میچ بھلا دیے جاتے ہیں: حارث رؤف
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سکھ یاتریوں کے لیے انتظامات انتہائی شاندار ہیں اور یاتری پاکستان آ کر کبھی یہ محسوس نہیں کرتے کہ وہ کسی غیر ملک میں ہیں۔
سردار رمیش سنگھ اروڑا نے تمام سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں محبت و بھائی چارے کا پیغام بھی دیا۔





