خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب،53 نکاتی ایجنڈا جاری

خیبر پختونخوا حکومت کی چالیسویں صوبائی کابینہ کا اجلاس 14 نومبر 2025 بروز جمعہ صبح 10 بجے سول سیکرٹیریٹ پشاور کے کیبنٹ روم میں منعقد ہوگا جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کریں گے۔

محکمہ انتظامی امور کے کابینہ وونگ نے اجلاس سے متعلق تمام وزرائ، معاون خصوصی اور مشیروں کے علاوہ اہم انتظامی سیکرٹریز کے نام مراسلہ جاری کردیا ہے ، مراسلے کے ساتھ کابینہ میں ڈسکشن کے لئے 53نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے اور منظوری دی جائے گی ۔

محکمہ انتظامی امور کی جانب سے جاری ہونے والے ایجنڈے کے مطابق جلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور امن و آمان سے متعلق اہم معاملات پیش کریں گے، جن میں پولیس اسٹیشن سٹی ضلع صوابی کی تعمیر نو اور کوہ میدان ضلع کرک میں پولیس چوکی کی تعمیرشامل ہے ۔

صوبائی اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ مشترکہ قراردادیں نمبر 214، 216 اور 209، خیبر پختونخوا وٹنس پروٹیکشن رولز 2025 کا مسودہ، سابق فاٹا کے ملازمین کی ترقی، آرمز رولز 2014 میں ترمیم اور شہداء پالیسی کے تحت شہید کے بیٹے یا بیوہ کی ملازمت شامل ہیں۔

قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کے سیکرٹری کورٹس اور عدالتی نظام سے متعلق معاملات پیش کریں گے جن میں پشاور کچہری کی انفراسٹرکچر کی بہتری، ضلعی اور سیشن ججز کے لئے گاڑیوں کی تبدیلی، عدلیہ کے لئے مختص فنڈز کی فیصد ریلیز اور ایس اے پی ڈیٹا بیس تک آن لائن رسائی، ہائی کورٹ بینچ لیول پر بلیٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی، اور گاڑیوں کی خریداری میں نرمی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمیونیکشن اینڈ ورکس سیکرٹری رنگ روڈ مردان سے متعلق زمین کے حصول کے معاملات اور سوات ایکسپریس وے فیز ون کے ٹول ریٹس میں 20 فیصد اضافہ پیش کریں گے۔ انرجی اینڈ پاور سیکرٹری کے پی ٹی اینڈ جی ایس سی کو 500 ملین روپے کی منظوری شدہ پیڈ اپ کیپٹل جاری کرنے، اور 157 میگاواٹ مدیان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 248 کنال زمین کے حصول کی منظوری کی درخواست کریں گے۔

ٹورازم، کلچر، آرکیالوجی اینڈ میوزیم سیکرٹری ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں سیوریج انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے 2500 ملین روپے کی لاگت کا نان اے ڈی پی سکیم، اور پشاور میوزیم میں ایچ وی اے سی سسٹم کی تنصیب کے لئے اضافی گرانٹ کی منظوری کی درخواست کریں گے۔ ابتدائی وثانوی تعلیم ٹیکسٹ بک بورڈ کے رکن عبدالولی خان کی ڈیوٹیشن کی میعاد میں توسیع، اور گرانٹ ان اِیڈ کی درخواست کریں گے۔

اس کے علاوہ آبپاشی کے سیکرٹری تین اے ڈی پی پراجیکٹس کی وسائل کی الاٹمنٹ کو پی ایس ڈی پی 2025-26 میں ضم کرنے کی درخواست کریں گے۔گورنر سیکرٹریٹ کے سیکرٹری گورنر کے لئے وی آئی پی گاڑیوں کی خریداری میں نرمی کی درخواست کریں گے،ایگریکلچر سیکرٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹس کو اپ گریڈ کرنے والے اسکیم کی لاگت میں 15 فیصد سے زیادہ اضافے کی منظوری دی جائے گی،اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور کے سیکرٹری ڈی آئی خان میں قبرستان کے لیے زمین کی نشاندہی کا معاملہ پیش کریں گے۔

اجلاس میں صحت کے سیکرٹری مختلف طبی معاملات پیش کریں گے، جن میں طبی علاج کے لئے مالی معاونت، جگر ٹرانسپلانٹ کے لئے مالی امداد، صوبائی اسمبلی کی قرارداد نمبر 49 اور 19، 345 ایچ آئی پی ویکسینےٹرز کی تنخواہوں کی ادائیگی کےلئے نان اے ڈی پی اسکیم ہسپتالوں کی تزئین و آرائش کےلئے کنٹریکٹر کی واجب الادا رقم، اور ڈاکٹر معیز احمد کی میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ڈی ایچ کیو ڈی آئی خان میں تعیناتی کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیاگیاہے۔

ایجنڈے میں انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز سیکرٹری سوشل میڈیا سیل کے قیام کےلئے 50 ملین روپے کی اضافی گرانٹ کی درخواست کریں گے۔کھیل و امور نوجوانان کے سیکرٹری قیوم سپورٹس کمپلیکس میں کوچنگ سینٹر کی غیر مجاز قبضہ، شندور پولو فیسٹول کے لئے 27.7 ملین روپے کے خصوصی گرانٹ ان اِیڈ، اور خان سعید آفریدی کے لئے 2 ملین روپے کی مالی امداد کی منظوری کابینہ سے لینگے۔

اس کے علاوہ لائیو سٹاک سیکرٹری کمیونٹی ڈیری اینڈ میٹ ڈویلپمنٹ اور انٹیگریٹڈ لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ پروگرام کے اے ڈی پی اسکیموں میں نظرثانی، اور غریب کسانوں کو ایک گائے فراہم کرنے کے نان اے ڈی پی اسکیم کی منظوری کے لئے کابینہ کے سامنے رکھیں گے ،ریلیف، بحالی و آبادکاری کے سیکرٹری شمالی وزیرستان اور باجوڑ کے ٹی ڈی پیز کے لئے فوری امداد، تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی امداد،ماہی گیروں کے لواحقین کے لئے خصوصی معاوضہ پیکیج، کررم اور ہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کی منظوری کابینہ سے لینگے ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 میں ترامیم کا مسودہ پیش کریں گے۔

Scroll to Top