ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت بڑھ کر 5 ہزار 424 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 4 ہزار 658 روپے پر بند ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ 51.72 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے دو دن بڑے اضافے کے بعد آج کمی دیکھی گئی۔
فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے پر بند ہوا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 124 ڈالر پر آگئی۔
اس طرح ملکی اور بین الاقوامی دونوں مارکیٹوں میں قیمتی دھاتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟جانئے
اسی طرح سونے کی قیمت میں ایک بار پھر زبردست اضافہ، فی تولہ 7 ہزار 400 روپے مہنگا ،خریداروں کے ہوش اُڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی سونے کی مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونا ایک مرتبہ پھر مہنگا ہوگیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں اضافے کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 400 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 429,862 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6,337 روپے اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 368,530 روپے تک جا پہنچی۔ جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 115 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 5,209 روپے فی تولہ فروخت ہو رہی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 74 ڈالر بڑھ کر 4,075 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی طلب میں کمی کے باوجود عالمی رجحانات کے اثرات کے تحت قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔





