راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد سیریز کے باقی دونوں ون ڈے 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ شکر گزار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیریز کے اگلے دونوں میچز اسی اسٹیڈیم میں ہوں گے اور ٹکٹس کے حوالے سے بھی سابقہ شیڈول میں تبدیلی کے باوجود 13 اور 15 نومبر کے ٹکٹس اب 14 اور 16 نومبر کو کارآمد ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل ہے۔
قبل ازیں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجر نے بیان دیا تھا کہ ٹیم کے کچھ کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں،
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی چیئرمین کے بیان نے سری لنکن ٹیم کے فیصلے کو نیا رخ دے دیا
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور ٹیم کے عملے کی سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجر نے پہلے اعلان کیا تھا کہ کھلاڑی پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس جانے کے خواہاں ہیں، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹیم کی سکیورٹی کو بڑھانے کی یقین دہانی کروانے کے بعد سری لنکن کھلاڑیوں نے دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
یہ تبدیلی اور شیڈول اپ ڈیٹ شائقین کرکٹ کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان مزید دلچسپ مقابلے کی توقع پیدا کر رہی ہے۔





