کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیر کے روز منیاپولس سے ٹورنٹو آنے والا طیارہ پیئرسن ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران الٹ گیا۔ طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں امریکہ، پاکستان مخالف بھارتی نژاد ایس پال کپور معاون خصوصی نامزد
ائیرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ مسافروں اور عملے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں، اور کینیڈین پولیس نے بتایا ہے کہ زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت باہر نکل چکے ہیں۔ تاہم، رپورٹوں کے مطابق کم از کم 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹورنٹو پیئرسن ایئرپورٹ حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمرجنسی خدمات موقع پر پہنچ چکی ہیں اور طیارے کو حفاظتی تدابیر کے تحت گھیر لیا گیا ہے۔ ایمرجنسی عملے نے طیارے پر اسپرے کرکے آگ لگنے سے بچایا۔ حکام نے مزید کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ایئرپورٹ کی معمول کی کارروائیاں دوبارہ بحال کی جا رہی ہیں۔