پی سی بی نے 3 ملکی ٹورنامنٹ کے تمام میچز راولپنڈی منتقل کر دیے

راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے ساتھ ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد 3 ملکی ٹورنامنٹ کے میچز کے شیڈول میں بھی ردوبدل کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق 3 ملکی سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول تھے۔

پی سی بی نے بتایا کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ بورڈز کی مشاورت سے اور آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے سری لنکا کے ساتھ بقیہ دو ون ڈے میچز کا شیڈول بھی تبدیل کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ پہلے یہ میچز 13 اور 15 نومبر کو شیڈول تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ون ڈے سیریز: پاکستان اور سری لنکا کے بقیہ میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے؟

جبکہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد سیریز کے باقی دونوں ون ڈے 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ شکر گزار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیریز کے اگلے دونوں میچز اسی اسٹیڈیم میں ہوں گے اور ٹکٹس کے حوالے سے بھی سابقہ شیڈول میں تبدیلی کے باوجود 13 اور 15 نومبر کے ٹکٹس اب 14 اور 16 نومبر کو کارآمد ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل ہے۔

قبل ازیں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجر نے بیان دیا تھا کہ ٹیم کے کچھ کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں،

Scroll to Top