آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کی گرمجوش میزبانی اور بہترین انتظامات کی تعریف کرتے نظر آئے۔
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہونے جا رہا ہے، جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فوٹو شوٹ کے دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کی بھرپور تعریف کی۔
فوٹو شوٹ کے دوران کیوی کھلاڑیوں نے مزے مزے کے جملے کہے۔ ماسٹر بیٹر کین ولیمسن نے کراچی کو خوش آمدید کہا، جبکہ راچن روندرا نے پاکستانی عوام کی محبت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں فیلڈنگ کے شعبے میں بہتری کی ضرورت ہے، محمد رضوان
جبکہ دوسری جانب کیوی بیٹر ڈیرل مچل نے کہا،چیمپئنز ٹرافی کا وقت آ گیا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ٹیم اپنے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی۔
اس کے علاوہ جارح مزاج بیٹر گلین فلپس نے اردو میں “شکریہ پاکستان” کہہ کر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں سہ فریقی سیریز جیت چکی ہے، جو ان کی ٹیم کے لیے ایک بڑا حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔