حکومت کا ہوم ورک مکمل نہیں، 28 ویں ترمیم پر جلدی غیر مناسب ہے: سینیٹر ایمل ولی خان

حکومت کا ہوم ورک مکمل نہیں، 28 ویں ترمیم پر جلدی غیر مناسب ہے: سینیٹر ایمل ولی خان

سینیٹر ایمل ولی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 ویں ترمیم پر جلدی کرنا غیر مناسب ہے کیونکہ حکومت نے اپنا ہوم ورک مکمل نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ آئین صحیح طریقے سے منظور نہیں ہوا اور ہماری کوئی غلطی نہیں ہے۔ ’’ہم ہاں یا نہ والے ہیں، کھڑے ہو جائیں اور بیٹھ جائیں۔ تکنیکی غلطیوں کو دیکھنا حکومت اور لاء ڈویژن کا کام ہے۔ ہر آئینی ترمیم میں کچھ نہ کچھ کنفیوژن چلتی رہتی ہے اور میڈیا کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ حکومت کو اپنا ہوم ورک مکمل طریقے سے کرنا چاہیے تھا۔‘‘

سینیٹر ایمل ولی خان نے پشاور میں حالیہ امن جرگے کی کارروائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ جرگہ خیبر پختونخوا کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جرگے میں بلائے جانے کے باوجود انہیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ پختون روایات کے مطابق کسی کو جرگے میں بلانے پر اس کو بات کرنے کا موقع ملنا ضروری ہے، لیکن جنہوں نے جرگہ بلایا وہ دماغی طور پر بچوں کی طرح ہیں، جو چیز ہاتھ میں آتی ہے اسے برباد کر دیتے ہیں۔

سینیٹر نے واضح کیا کہ ابھی 27 ویں ترمیم پر کام جاری ہے اور 28 ویں ترمیم پر جلد بازی غیر مناسب ہے۔

Scroll to Top