کیڈٹ کالج وانا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، سکیورٹی ذرائع

کیڈٹ کالج وانا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، سکیورٹی ذرائع

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، تمام حملہ آور افغان شہری تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈٹ کالج پر حالیہ دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی اور حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نورولی محسود نے دیا، اور حملے کے دوران دہشتگرد افغانستان سے موصول ہدایات پر عمل پیرا رہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس حملے کی منصوبہ بندی افغان خارجی زاہد نے کی اور خارجی نورولی محسود نے حملے کی ذمہ داری جیش الہند کے نام سے قبول کروائی تاکہ ٹی ٹی پی سے تعلقات پر دباؤ کم کیا جا سکے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں خارجی بار بار جیش الہند کا نام لیتے ہوئے اُردو میں بات کرتے رہے۔

حملے کے لیے سامان بھی افغانستان سے فراہم کیا گیا، جس میں امریکی ساختہ ہتھیار شامل تھے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے کا مقصد پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو بڑھانا تھا، جسے راکامطالبہ کے ساتھ منسلک خطرات سے جوڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں مارے گئے افغان دہشتگردوں کی شناخت نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیئے اور اس سے واضح ہو گیا کہ یہ کارروائی افغان سرزمین سے منصوبہ بندی اور ہدایات کے تحت انجام دی گئی۔

Scroll to Top