وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز مضبوط اور ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لہٰذا انہیں کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانا غیر منصفانہ ہے، ان کا کہنا تھامیں تو ان سے یہی کہوں گا کہ ملاقات کرانے میں ضد کیوں لگائی گئی؟ بانی ہمارا لیڈر ہے، ان کی رہنمائی سے ہی صوبہ مزید ترقی کرے گا۔
سہیل آفریدی نے کہااگر میں اپنے لیڈر سے ملنا چاہتا ہوں تو اس میں کیا حرج ہے؟بانی پی ٹی آئی سے کوئی ایٹمی راز تو ڈسکس نہیں کرنا، میری ملاقات کی درخواست وزیراعظم کو بھی دی تھی۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے وزیراعلیٰ بنا ہوں، خیبرپختونخوا میں عوام نے انہی کو ووٹ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے معاملات رکے نہیں بلکہ انتظامی امور دباؤ کے باوجود چل رہے ہیں۔
انہوں نے کہامیں ایک جمہوری آدمی ہوں اور تمام معاملات جمہوری اور قانونی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم منظور، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی چھٹی مرتبہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی د ی گئی ۔





