گورنر خیبرپختونخواکا پمز ہسپتال اسلام آباد کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پمز ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا اور اسلام آباد کچہری بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

گورنر خیبرپختونخوا زخمیوں کے وارڈز میں گئے،دھماکے سے متاثرہ افراد سے الگ الگ ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ہسپتال انتظامیہ نے گورنر کو زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

فیصل کریم کنڈی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دھماکے کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بےگناہ افراد کا ناحق خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کی اسلام آباد دہشتگرد حملے کی مذمت

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور دہشتگرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

Scroll to Top