اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم (Pak Cricket Team) پر پہلے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ کے سبب جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
آئی سی سی (ICC) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی ٹیم پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔
پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں 4 اوورز کم کرانے میں ناکام رہی، جس کے بعد کپتان شاہین آفریدی نے آئی سی سی کے فیصلے کو قبول کر لیا۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 6 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد شائقین کرکٹ میں جوش و خروش پایا گیا۔
اسی دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے بقیہ دو میچز کے شیڈول میں معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔
پی سی بی کے مطابق دوسرا ون ڈے میچ 13 نومبر کی بجائے اب 14 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اور اس کے لیے جاری کیے گئے ٹکٹ اب 14 نومبر کو قابل استعمال ہوں گے۔
تیسرا ون ڈے میچ بھی 15 نومبر کی بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا، اور 15 نومبر کے ٹکٹ اب 16 نومبر کے میچ میں استعمال کیے جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ون ڈے سیریز: پاکستان اور سری لنکا کے بقیہ میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے؟
یاد رہے کہ سیکیورٹی پیش نظر سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے بقیہ دو میچز کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے کے بعد سیریز کے باقی دونوں ون ڈے 14 اور 16 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان کا ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ شکر گزار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیریز کے اگلے دونوں میچز اسی اسٹیڈیم میں ہوں گے اور ٹکٹس کے حوالے سے بھی سابقہ شیڈول میں تبدیلی کے باوجود 13 اور 15 نومبر کے ٹکٹس اب 14 اور 16 نومبر کو کارآمد ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل ہے۔
قبل ازیں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینجر نے بیان دیا تھا کہ ٹیم کے کچھ کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں،





