چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ کے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے لیے فیلڈ امپائرز کے طور پر رچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ میچ ریفری کے طور پر اینڈریو پائی، ڈیوڈ بونا اور رنجن مدوگالے کا نام بھی جاری کیا گیا ہے۔ یہ تقررات عالمی کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلوں کے لیے شائقین کی توقعات کو مزید بڑھا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا
یاد رہے کہ آئی سی سی نے اس ٹورنامنٹ کے لیے 12 امپائرز کی فہرست جاری کی تھی، جن میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں ہونے والے میچز میں اہم کردار ادا کریں گے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں دنیا بھر کے بہترین کرکٹرز اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ کے میچز کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے، جہاں عالمی کرکٹ کے بڑے نام ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔