فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبیرزودا امام علی عبدالرحیم نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے،

 آئی ایس پی آر کے مطابق  دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تربیت، انسداد دہشت گردی اور عسکری تعاون کے شعبوں میں دوطرفہ روابط مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

تاجک وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ادا کیے گئے کردار کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی خطے کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کو فروغ دینے میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقدامات اور شراکت داری کی اہمیت اجاگر کی۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم منظور، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بن گئے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تاجکستان کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

Scroll to Top