صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے دو ججوں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے باضابطہ طور پر منظور کر لیے ہیں۔
دونوں جج صاحبان نے اپنے استعفے گزشتہ روز صدرِ مملکت کو ارسال کیے تھے.
وزارتِ قانون و انصاف کے مطابق منظوری کے بعد دونوں ججوں کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں، جس کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں کمی واقع ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو اہم اور سینئر ترین ججز جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔
دونوں ججز نے اپنے استعفے صدرِ مملکت کو ارسال کر دیے تھے ، دونوں ججز ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے فعال اور بااثر ارکان میں شمار کیے جاتے تھے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا تھا کہ آئینی ترمیم کے ذریعے جمہوریت کی روح پر بھی کاری ضرب لگائی گئی ہے۔
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بطور جج انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی سربلندی کے لیے فیصلے کیے، مگر اب حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی متاثر ہو رہی ہے۔
جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا م ذرائع کے مطابق انہوں نے بھی حالیہ آئینی ترمیم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
مزید تفصیلات اور آئندہ تقرریوں کے حوالے سے وزارتِ قانون جلد اعلامیہ جاری کرے گی۔





