اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئندہ جمعے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمود اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اختر مینگل، اسد قیصر، زین علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی اصغر خان اور دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور 27 ویں آئینی ترمیم پر تفصیل سے غور کیا گیا، اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر مشاورت کی گئی۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم، بشمول چھببیسویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے، اس لیے ان ترامیم کو مسترد کیا جاتا ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے مطالبہ کیا کہ آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ کے استعفوں کو مزاحمت کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے، خیبرپختونخوا امن جرگہ کے اعلامیے کی مکمل حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : سٹار بلے باز بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم کردیا

اپوزیشن اتحاد نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ پیر کے روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران سپریم کورٹ تک مارچ کریں گے،یاد رہے کہ جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔

اسی دن پنجاب اسمبلی کے ممبران لاہور ہائیکورٹ تک مارچ کریں گے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ جمعہ کو پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بانی پی ٹی آئی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کی قیادت و کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، اور ساتھ ہی تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے آواز بلند کی۔

Scroll to Top