امونیم نائٹریٹ کے تجربات کے دوران دھماکہ ہوا، بھارتی میڈیا

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سری نگر میں واقع نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں اب تک 8 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 13 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کا سبب ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے بھی شدید نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

حکام نے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے امکانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: نوگام پولیس سٹیشن میں دھماکہ، گاڑیوں اور عمارتوں میں آگ بھڑک اُٹھی

 بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے سرینگر نوگام کے پولیس سٹیشن میں بڑادھماکہ، پوراعلاقہ لرز اٹھا ہے جس سے ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے سرینگر نوگام کے پولیس سٹیشن میں بڑادھماکہ ہوا ہے اور انڈیا میڈیا کے مطابق یہ دہشت گرد حملہ نہیں تھا بلکہ امونیم نائٹریٹ پر کچھ تجربے کئے جا رہے تھے جس کی وجہ سے امونیم نائٹریٹ پھٹ گیا اور دھماکہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ میں8افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں  جبکہ مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کو بھارت کی جانب سے دہشتگردی قرار نہیں دیا گیا،ا س سے قبل دہلی دھماکہ کو بھی ابتدائی طور پر سلنڈر دھماکہ کہا گیا تھا اور بعد میں اسی کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا کہہ بھی نہیں سکتا کہ دہشتگرد حملہ تھا،اگر انہوں نے یہ کہنے کی غلطی کی تو کانگریس کہے گی کہ شاباش اب پاکستان پہ حملہ کر دیں۔

بی جے پی حکومت چھ ماہ پہلے پاکستان پہ حملہ کر کے اپنے چھ 6 جہاز گرا چکی ہے- اسی لیے بی جے پی حکومت کو پتہ ہے کہ اس دفعہ پاکستان پہ حملہ کیا تو 12 جہاز گرانے پڑیں گے ۔

Scroll to Top